کورونا کی دوسری لہر میں ایک روز میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ قائم،75مریض جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ریکارڈ 75 افراد جان کی بازی ہار گئے ، پاکستان میں اس وقت اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 166 تک پہنچ گئی ،2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 642 ، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356 ، خیبرپختونخوا میں 47 ہزار 701 ، بلوچستان میں 17 ہزار 215 ، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667 ہے ۔
ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہوگئی، گذشتہ روز 35 ہزار 197 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔
ملک بھر کے 615 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 2 ہزار 810 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔