Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کی تیسری لہر کا مسلسل قہر ، مزید 110 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی تیسری لہر کا مسلسل قہر ، مزید 110 افراد جان کی بازی ہار گئے
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا مسلسل قہر جاری ہے۔ ایک روز میں مزید 110 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963 ، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419 ، بلوچستان میں 20 ہزار 662 ، اسلام آباد میں 68 ہزار 665 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 62 ، کے پی میں 35 اموات سامنے آئیں، 509 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 145 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 8.31 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 425 ہے۔ سندھ میں 7 ہزار 34 ، پنجاب میں 42 ہزار 37 ، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 303 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 817 ، گلگت بلتستان میں 109 ، بلوچستان میں 898 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 227 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 ہزار 481 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔