کورونا کی تشویشناک صورتحال اور اجازت نہ ملنے کے باوجود اپوزیشن ملتان جلسے پر بضد

November 27, 2020
اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر کارکنوں کو گرفتار بھی کرنے کا الزام لگا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف اپوزیشن جماعتوں کے 20 سے زائد ارکان گرفتار کیئے گئے ہیں۔ مزید سرگرم کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے بھی چھاپے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پولیس نے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے 40 سے زائد سرگرم کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔