Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کی بھارت میں تباہی، بالی وڈ ہیروز اپنوں کو بے سہارا چھوڑ گئے

کورونا کی بھارت میں تباہی، بالی وڈ ہیروز اپنوں کو بے سہارا چھوڑ گئے
May 2, 2021

ممبئی (92 نیوز) ایک طرف سسکتا بلکتا، تباہی کی داستانیں رقم کرتا بھارت، جہاں کورونا نے ایسی تباہی مچائی جس نے ہر ایک کو رنجیدہ کیا۔ مشکل وقت میں فلمی ہیروز زیرو ثابت ہوئے۔ بالی وڈ سے وابستہ کئی اہم شخصیات راہ فرار اختیار کر گئیں۔ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور دیشا پٹانی سمیت کئی اہم شخصیات سہارا بننے کے بجائے اپنوں کو بے سہارا چھوڑ گئیں۔

ہیرو نکلے زیرو، بھارت جہاں کورونا نے تباہی کی داستانیں رقم کر دی۔ سسکتے بلکتے، دم توڑتے ناقابل دید مناظر جو ہر کسی کو رلا رہے ہیں۔ لیکن مشکل کی اس گھڑی میں فلموں میں مسیحا اور ہیرو بننے والے زیرو ثابت ہوئے۔

بالی وڈ کے نامی گرامی ہیرو سہارا بننے کے بجائے اپنے عوام کو بے سہارا چھوڑ کر ملک سے بھاگ گئے۔ شاہ رخ خان کی فیملی، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیشا پٹانی اور کئی دیگر اداکار بھارت چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔ بھارت کے عوام نے اپنے فلمی ہیروز کیخلاف سخت نفرت کا اظہار کیا اور انہیں کھری کھری سنائیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔
ایک اور صارف نے لکھا ’بھاگو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آؤ گے واپس‘۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچے تھے جس پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اسکے علاوہ اداکارہ دیشا پٹانی اور کئی ڈائریکٹرز بھی خفیہ طور پر ملک چھوڑ گئے۔