Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کیخلاف جنگ، ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

کورونا کیخلاف جنگ، ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل
March 13, 2021

کراچی (92 نیوز) طِب کے میدان میں پاکستان کیلئے اعزاز، امریکہ کے جریدے نے عالمی وباء کورونا کیخلاف لڑنے پر جناح اسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی کو گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل کرلیا۔

کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے اعزاز، عالمی وباء کیخلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر کراچی کے جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیرو قرار دیدی گئیں۔

کورونا وبا کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی جریدے نے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کردی۔ آن لائن جریدے کی فہرست میں شامل ڈاکٹرسیمی
جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے عالمی جریدے میں نام شامل کیے جانے کو ٹیم ورک قرار دیا۔
جریدے کے مطابق کینسر کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی جمالی اپنے فرائض پر ڈٹی رہیں، جبکہ ان کے علاوہ دیگر پاکستانی ڈاکٹروں نے عالمی وباء کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

امریکی جریدے کی فہرست میں پاکستان، میکسیکو سرینگر اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے ہیلتھ ورکرز کے نام شامل ہیں۔