Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کو شکست دیکر واپس آنیوالے رونالڈو نے یووینٹس کو میچ جتا دیا

کورونا کو شکست دیکر واپس آنیوالے رونالڈو نے یووینٹس کو میچ جتا دیا
November 2, 2020

لندن (92 نیوز)اسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے کورونا کو شکست دینےکے بعد واپسی کی اور یووینٹس کی جانب سے دو گول اسکور کیے ،جبکہ انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرادیا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں یووینٹس کا مقابلہ اسپیزیا  سے ہوا، یووینٹس کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی، یووینٹس کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرادیا، انگلش پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں ٹوٹنہم نے برائٹن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔