Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کا پھیلاؤ ، سندھ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ریل اور فضائی سروس بند کرنے کا مطالبہ

کورونا کا پھیلاؤ ، سندھ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ریل اور فضائی سروس بند کرنے کا مطالبہ
April 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث سندھ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےساتھ ٹرانسپورٹ ، ریل اور فضائی سروس بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے فوری اقدام نہ کئے تو سندھ میں بھی حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ وفاق اگر پبلک ٹرانسپورٹ ٹرینوں اور جہازوں کی دیگر صوبوں سے سندھ میں آمدورفت روکے تو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اسکولز بند کیے۔ طلبہ کے نقصان کا ادراک مگر اسکے سوا کوئی حل نہیں۔ صوبے میں رواں سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔