Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کا پھیلاؤ، پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف

کورونا کا پھیلاؤ، پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف
March 29, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کی کوششیں میں پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ مریضوں کی ٹریکنگ اور ٹریسنگ، کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نشاندہی اور آئسولیٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔ فوجی دستوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے، مختلف مقامات پر قرنطینہ مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔