کورونا کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ نے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی

April 8, 2021
ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے کورونا کے پھیلاؤ پر بھارت پر سفری پابندی عائد کردی۔
وزیراعظم جیسنڈاآرڈن کہتی ہیں بھارتی کورونا نیوزی لینڈ پہنچنے کی وجہ سے پابندی لگا رہے ہیں۔ پابندی کا نفاذ 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا۔
گزشتہ روزنیوزی لینڈ میں 23 کیسزسامنے آئے، 17 کا تعلق بھارت سے تھا۔