کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ جلسہ حکومت کا ہے یا پی ڈی ایم کا، پھر آتا ہے، مریم نواز

November 30, 2020
مریم نواز نے ملتان میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کوپھانسی دیدی گئی لیکن اہلخانہ کو نمازجنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی،صرف منتخب نمائدوں کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے، پرویز مشرف کو راتوں رات فرار کراکر لندن پہنچا دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومتی وزراء کے جلسے میں کورونا نہیں آتا، کورونا کہتا ہے کہ اگر300افراد ہیں تو اندر نہیں ا ٓؤں گا اگر300سے زیادہ ہیں تو اندر آجاؤں گا، اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والے ہیں ،ک وویڈ19سے پہلے کوویڈ18کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہے،کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے والو جواب دو کہ ملکی معیشت اور ترقی کو کون سا وائرس لگا ہے۔