Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا ویکسین لگانے کیلئے عملے کی ٹریننگ، انتظامات مکمل

کورونا ویکسین لگانے کیلئے عملے کی ٹریننگ، انتظامات مکمل
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کیلئے عملے کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ویکسین لگانے کیلئے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے۔ این سی او سی کو بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر بڑی تعداد میں جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز اور صحت حکام نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگانے کیلئے ٹیچنگ اسپتالوں ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے عملے کی تربیت کا عمل تقریبا مکمل کرلیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پہلے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر بڑی تعداد میں جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ ایس او پیز کی تعمیل نہ کرنے پر ریستوران، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کیے گئے ہیں۔ تمام غیر ملکی مسافروں خصوصا برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

این سی او سی میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسینیشن کے مکمل طریقہ کار، اس کی دستیابی اور تقسیم کے عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔۔۔۔۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ویکسینیشن کرنے والے عملے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے گی۔۔۔ جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ویکسین لگائے جانے کی ایک قانونی دستاویز فراہم کرنا ہوں گی۔