Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے، وزیراعظم

کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے، وزیراعظم
April 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے فورم پر ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ کورونا وباء کی روک تھام کے لیے ویکسی نیشن میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم نے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے فورم پر خطاب میں کہا کہ، ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین بنانے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ، فورم ترقی پذیر ملکوں کی معاشی و سماجی حالت سدھارنے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لیے فوری طور پرہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔