Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وباء سے جنگ میں زندگی اور روزگار کا یکساں خیال رکھنا ہے ، عالمی ادارہ صحت

کورونا وباء سے جنگ میں زندگی اور روزگار کا یکساں خیال رکھنا ہے ، عالمی ادارہ صحت
November 17, 2020

نیو یارک (92 نیوز)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وباء  کیخلاف جنگ زندگی اور روزگار میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا نہیں، بلکہ دونوں کا یکساں خیال رکھنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدھنم کا کہنا ہے کہ ویکسینز سے متعلق مثبت خبروں کے باوجود زیادہ اطمینان کی گنجائش نہیں، معیشتوں کو لاک ڈاؤن سے آزاد کرانے کا تیز ترین حل کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کو دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی پر شدید تشویش ہے، خاص طور پر یورپی اور امریکی ممالک میں ںطام صحت گنجائش کی آخری حدود کو چھو رہا ہے۔