Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ، 24 گھنٹوں کے دوران 753 نئے کیس رپورٹ

کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ، 24 گھنٹوں کے دوران 753 نئے کیس رپورٹ
August 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 753 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ متاثرین 2 لاکھ 86 ہزار 674 تک جا پہنچے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 753 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 6139 اموات ہوچکی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 60 ہے جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 475 رہ گئی  ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی  کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 674 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 929 ، پنجاب میں 94 ہزار 865 ، کے پی کے میں 34 ہزار 947 ، بلوچستان میں 12 ہزار 44 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 323 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2164 اور گلگت بلتستان میں 2402 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 221 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار 664 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔  ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے ۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں جبکہ 144 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔