Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی
April 17, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی۔ ڈاکٹر احمد سعید کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ اِن کی نماز جنازہ آج دن 2 بجے فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر احمد سعید گزشتہ ایک ماہ سے کورونا کے سبب مختلف پیچیدگیوں کا شکار تھے۔

ڈاکٹر احمد سعید پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر تھے۔ پنجاب میڈیکل کالج میں شعبہ فارینسک میڈیسن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر احمد سعید نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے 1985ء میں گریجویشن کی۔