Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس مزید 102 افراد جاں بحق چار ہزار چار نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید 102 افراد جاں بحق چار ہزار چار نئے کیسز رپورٹ
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے دوسرے روز بھی سو سے زائد اموات ہوئیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 102افرا دجاں بحق ہوئے جب کہ چار ہزار چار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ، گزشتہ روز کورونا کے باعث 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے 15 ہزار 26 اموات ہو چکی ہیں۔ ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 4 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 188 ہو گئی ، جبکہ اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 این سی اوسی کے مطابق  گزشتہ روز 41 ہزار 699 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 9.60 فیصد رہی۔

سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 238 ہوگئی، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، بلوچستان میں 19 ہزار 942 افراد متاثر ہوئے ۔