Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا وائرس سے مزید 19 پاکستانی جاں بحق، 660 نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس سے مزید 19 پاکستانی جاں بحق، 660 نئے کیسز سامنے آگئے
October 21, 2020 04:54 pm

اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس  ایک بار پھر بڑھنے لگا   ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 660 نئے کیسز اور 19 افراد جان کی بازی ہار گئے ،3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض مکمل  صحت یاب ہوگئے  ، ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی  ،گذشتہ روز 26 ہزار 670 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 660  نئےکیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ 19افراد جاں بحق ہوگئے  ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی  ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 674 ہو گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہو گئی ہے  ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 348 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 936  ، خیبرپختونخوا  میں 38 ہزار 779  ، بلوچستان میں 15 ہزار 717  ، اسلام آباد میں 18 ہزار 309  ، آزاد جموں و کشمیر میں 3564 اور گلگت بلتستان میں 4091 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 26 ہزار 670 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ،ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ 48 ہزار 739 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ،اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 833 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

رابطہ کیجیے