Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا وائرس سے مزید 14افراد جاں بحق، 825 زخمی

کورونا وائرس سے مزید 14افراد جاں بحق، 825 زخمی
October 28, 2020 11:51 am

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس ایک روز میں مزید 14زندگیاں نگل گیا ،  چوبیس گھنٹے میں  825نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 825 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے  جس کے بعد پاکستان میں اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 759 ہو گئی  ۔ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 814 جبکہ 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو گئی ہے  ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 449 ، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 314 ، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189  ، بلوچستان میں 15 ہزار 859  ، اسلام آباد میں 19 ہزار 300  ، آزاد جموں و کشمیر میں 3889 اور گلگت بلتستان میں 4200 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 29 ہزار 477 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ،ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 47 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے  جبکہ 894 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

رابطہ کیجیے