Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید چھ افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 6 ہزار 523 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید چھ افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 6 ہزار 523 ہو گئی
October 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد6ہزار523 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 467 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے  جس کے بعد پاکستان میں  اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 523 ہوگئی ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 616 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 588 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 727 ہو گئی ہے  ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 593 ، پنجاب میں 1 لاکھ 33  ، خیبر پختونخوا  میں 38 ہزار 105  ، بلوچستان میں 15 ہزار 420 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 845  ، آزاد جموں و کشمیر میں 2874 اور گلگت بلتستان میں 3857 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28 ہزار 280 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 2 ہزار 607 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے  جبکہ 793 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔