Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 ہو گئی

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 ہو گئی
March 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 64 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 519 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 64 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 904 ، پنجاب میں 1 لاکھ 74 ہزار 191 ، کے پی کے میں 73 ہزار 7 ، بلوچستان میں 19 ہزار 84 ، اسلام آباد میں 44 ہزار 921 ، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.8 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہے۔ سندھ میں 6 ہزار 332  ، پنجاب 5 ہزار 718  ، کے پی کے میں 2 ہزار 235 ، اسلام آباد 1 ہزار 999 ، گلگت بلتستان 5 ، بلوچستان 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 717 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 473 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 97 ہزار 413 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔