Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہو گئی

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہو گئی
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 64 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 361 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 64 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 89 ، پنجاب میں 1 لاکھ 69 ہزار 474 ، کے پی کے میں 71 ہزار 490 ، بلوچستان میں 19 ہزار 10 ، اسلام آباد میں 43 ہزار 901 ، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 22 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.7 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 98 ، پنجاب 6 ہزار 707 ، کے پی کے میں 1 ہزار 984 ، اسلام آباد 1 ہزار 767 ، گلگت بلتستان 17 ، بلوچستان 79 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 629 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 906 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 88 لاکھ 31 ہزار 892 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔