Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق، 625 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق، 625 نئے کیسز رپورٹ
October 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے وار بڑھنے لگے ایک روز میں 14 مریض دم توڑ گئے جب کہ 625 نئے کیسز بھی رپورٹ  ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 625 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ،اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 950 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 461 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 ہو گئی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 134 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 760 ، خیبر پختونخوا  میں 38 ہزار 708  ، بلوچستان میں 15 ہزار 704 ،اسلام آباد میں 18 ہزار 187 ،آزاد جموں و کشمیر میں 3507 اور گلگت بلتستان میں 4084 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 26 ہزار 211 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ 22 ہزار 69 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ،اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے ،جبکہ 805 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

رابطہ کیجیے