کورونا نے ریکارڈ 78 جانیں لے لیں، مزید 2 ہزار 429 کیسز رپورٹ


کورونا ، ریکارڈ 78 جانیں لے لیں ، 2 ہزار 429 کیسز رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۳۰ مئی, ۲۰۲۰ ۹:۳۴ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا نے ایک دن میں ریکارڈ 78 جانیں لے لیں، وباء سے اموات ایک ہزار 395 ہو گئیں، چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چھیاسٹھ ہزار 457 تک جا پہنچی، سندھ میں چھبیس ہزار 113، پنجاب میں چوبیس ہزار 104 کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 9067، بلوچستان میں 4087 ہو گئی۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2192، آزاد جموں و کشمیر 234، گلگت میں 660 ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 5 لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اب تک مہلک وائرس سے چوبیس ہزار 131مریض صحت یاب ہوگئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.