Friday, January 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا میں ہمارا مقابلہ جمہوری جدوجہد سے نہ گزرنے والی سیاسی قیادت سے ہے، وزیراعظم

کورونا میں ہمارا مقابلہ جمہوری جدوجہد سے نہ گزرنے والی سیاسی قیادت سے ہے، وزیراعظم
November 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا، ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ سیاسی قیادت نے عام شہریوں کی بہتری کے لئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اِن "قائدین" کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا۔ اپوزیشن کے نام نہاد "لیڈرز" بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماوں کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے۔