Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہے، شہباز گل، تصویر جاری

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہے، شہباز گل، تصویر جاری
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہے، معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر اعظم کی تصویر جاری کردی، کراچی میں وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کورونا کو شکست دینے کیلئے تیار، معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر جاری کردی۔ عمران خان ہشاش بشاش اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ٹویٹ کیا خان صاحب اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات اور دعاؤں پر اظہار تشکر کیا، قرنطینہ سے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا، مولانا رومی کا قول ٹویٹ کیا۔

وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے پی ٹی آئی کراچی نے اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا۔ انصاف ہاؤس کراچی میں وزیراعظم اور خاتون اول کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا پورے ملک کو وزیراعظم کی ضرورت ہے۔ پوری قوم عمران خان کیلئے دُعاگو ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، بیشتر ملازمین اور اسٹاف کا کورونا منفی آگیا۔