کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن کا کارڈف میں کیئر ہوم کا ورچوئل وزٹ


کورونا ، لاک ڈاؤن ، برطانوی شہزادہ ، ولیم ، اہلیہ ، کیٹ مڈلٹن ، کارڈف ، کیئر ہوم ، ورچوئل وزٹ
۲۲ مئی, ۲۰۲۰ ۱:۵۷ شام

 کارڈف (92 نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کارڈف میں واقع کیئر ہوم کا ورچوئل وزٹ کیا۔

شاہی جوڑے نے کئیر ہوم میں مقیم افراد اور عملے کی دلجوئی کیلئے انکے ساتھ  آن لائن بنگو گیم کھیلی۔ اس موقع پر ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ کئیر ہومز کا عملہ خصوصی مبارکباد کا مستحق ہے جو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔

پرنس ولیم نے کہا کورونا وبا کی وجہ سے انسان کی دماغی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو اس طرف بھی توجہ دینا ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.