کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق، 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ


کورونا ، 68 افراد جاں بحق ، 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، اسلام آباد ، 92 نیوز
04 جولائی, 2020 9:05 دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسزکی مجموعی کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہوگئی۔ ایک دن میں مزید 68 افراد چل بسے۔ اموات 4619 تک پہنچ گئیں۔ 3 ہزار 387 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 95 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 387 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 90 ہزار 721 ہیں۔ پنجاب میں 80 ہزار 297، خیبرپختونخوا 27 ہزار 506، اسلام آباد میں 13 ہزار 292، بلوچستان 10 ہزار 717، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 536 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1214 ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 68 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔ جاں بحق افراد کی تعداد 4619 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1844 افراد، سندھ میں 1459، خیبرپختونخوا 1002، بلوچستان 122، اسلام آباد 130، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر میں 34 افراد دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں ایکٹو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ اب تک ایک لاکھ 25 ہزار 95 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

ملک بھر کے 729 اسپتالوں میں 5 ہزار 199 مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 50 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز