Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز

کورونا سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز
March 2, 2021

نیو یارک (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 25 لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچیں، امریکا میں مزید 1439، برازیل 818، میکسیکومیں 458 مریض ہلاک ہو گئے ۔

مہلک کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں  جس کے باعث عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے ۔ فرانس میں گزشتہ روز 375، روس میں  333، اٹلی میں  246، جرمنی میں 237 متاثرین چل بسے۔ پیرو 191 میں  ، انڈونیشیا  میں  159، اسپین  میں  155، بلغاریہ میں 117 ، ارجنٹینا میں  112 ، ایران میں  108، برطانیہ104 میں افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

 کولمبیا میں 100 مریض دم توڑ گئے، ترکی میں مزید 69 اموات ہوئیں، سعودی عرب میں 6 افراد جاں بحق جب کہ  317 نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی  ۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز ہو چکی ہے ۔ دنیا بھر میں 9 کروڑ7  لاکھ سےزائد مریض مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔