کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز


کورونا ، دنیا بھر ، ہلاکتیں 5 لاکھ 33 ہزار ، واشنگٹن ، 92 نیوز
05 جولائی, 2020 10:01 دن

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 لاکھ 33 ہزار سے بڑھ گئیں، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار تک جا پہنچی۔

امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 254 ہلاکتیں ہوئیں، مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 318 ہوگئی۔ برازیل میں 1111، میکسیکو 654، چلی میں 141 اموات سامنے آئیں۔

پیرو میں 186، روس میں 178، بھارت میں 610، اٹلی 21،، فلپائن 10، یوکرائن 15، گوئٹے مالا 40، ہنڈراس 14، ایکواڈور 69، رومانیہ 23 اور بولیویا میں 49 افراد چل بسے

عراق 106، افغانستان 7 ایران 148 اور ترکی 20، سعودی عرب 56، مصر 79، بنگلہ دیش 29 اور انڈونیشیا میں مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین ویڈیوز