Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا رانا ثناء جیسا حسین چہرہ دیکھتاہے نہ کسی ذہنی معذور کا وجود،فردوس عاشق اعوان

کورونا رانا ثناء جیسا حسین چہرہ دیکھتاہے نہ کسی ذہنی معذور کا وجود،فردوس عاشق اعوان
December 5, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا رانا ثناء جیسا حسین چہرہ دیکھتا ہے نہ کسی ذہنی معذور کا وجود۔

رانا ثناء اللہ کے کورونا سے متعلق مذاق پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ہم نہیں چاہتے کہ کرپشن کے کورونا کا علاج اصل کورونا کرے، مریم ضمانت پر ہیں اور  جیل جانے والی ہیں، مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ڈی ایم کو اپنے مکے کی پاور بھی دکھا دی۔

اس سے پہلے لاہور میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ  کیسا شرارتی کورونا ہے جہاں جلسہ ہو وہاں پہنچ جاتا ہے۔ جب جلسہ ہو جائے وہاں سے کورونا دوڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے کے بعد انہوں نے ہر منشیات فروشی میں چالان ہوئے شخص کو بلایا، قانون کا تقاضا ہے کہ اگر میرے حق میں کوئی بیان ہیں تو اسے پیش کریں۔

رہنماء مسلم لیگ ن بولے کہ اب ان کو ارشد ملک جیسے جج نہیں ملیں گے، اِن سپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں ملتا۔ میرا ایک روپے کا بھی کوئی چھپا ہوا اثاثہ سامنے نہیں لائے، کہتے ہیں کہ میں نے پراپرٹیز کی قمیت کم لکھی ہے۔  کیا رجسٹری میں نے گھر میں بنائی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف قائد ہیں، اِنکی ہدایت ہمارے لیے حکم کی حیثیت رکھتی ہے۔ نواز شریف نے پہلے ہی کہا ہے کہ جب اپوزیشن جماعتیں چاہیں گی ن لیگ استعفے دے دے گی۔ پی ڈی ایم فیصلہ کرے مسلم لیگ ن کے استعفے حاضر ہیں۔