کورونا دنیا بھر میں 9 لاکھ 98 ہزار زندگیاں نگل گیا


کورونا ، دنیا ، 9 لاکھ 98 ہزار ، زندگیاں ، نگل
27 ستمبر, 2020 1:01 شام

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا دنیا بھر میں 9 لاکھ 98 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ تک جا پہنچی۔

خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 716 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار484 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 737  ہلاک، مجموعی تعداد 209117 ہو گئی۔ برازیل میں 732، روس 169، چلی 64 اور میکسیکو میں 405 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ بھارت میں 1023، ایران 172، فرانس 39 اور ترکی میں 71 مزید  ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ سعودی عرب 30، عراق 68، بنگلہ دیش 36 اور انڈونیشیا میں مزید 90 افراد ہلاک ہوئے۔ فلپائن میں 88، یوکرائن 76، نیدرلینڈ 38 اور اٹلی میں مزید 17 افراد ہلاک جبکہ بولیویا میں 35، رومانیہ 54، برطانیہ 34 اور مراکو میں 43 افراد چل بسے۔

تازہ ترین ویڈیوز