Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف گھیرا تنگ

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف گھیرا تنگ
October 8, 2020

سرگودھا( 92 نیوز) سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا۔

سرگودھا کے  جنرل بس اسٹینڈ ہوں  یا مختلف ویگن اڈے کہیں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا  ، نہ ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے نہ سینی ٹائزرز کا ۔

کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کی خراب تر صورتحال پر ضلعی انتظامیہ نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا ۔ سیکرٹری آر ٹی اے  کا کہنا ہے کہ  کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں بند کردیں گے، پھر بھی عمل نہ ہوا تو بس اڈا سیل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کاروباری مندی اور حکومتی عدم تعاون کا شکوہ کرتے نہیں تھکتے۔  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جو بن پڑا کریں گے ، مشکل کی گھڑی میں عوام حکومت کا ساتھ دیں۔