کورونا ابھی ختم ہوا نہ فتح کا اعلان کر رہے ہیں، اسد عمر


کورونا بیماری ، پھیلاؤ ، دوبارہ بڑھ سکتا ہے ، اسد عمر ، انتباہ ، میڈیا بریفنگ ، اسلام آباد ، 92 نیوز
11 اگست, 2020 1:58 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم ہوا نہ فتح کا اعلان کررہے ہیں۔ کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا عوام ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں ورنہ بیماری کا پھیلاؤ دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔ جیت کو شکست میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ دنیا ہماری پالیسیوں کی تعریف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہوگیا۔ گزشتہ روزبھی ملک میں کورونا سے 15 لوگ جاں بحق ہوئے۔ ہمارے لئے کورونا سے 15 اموات بھی زیادہ ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے آئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر اور بل گیٹس نے کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کا امیر ترین ملک بھی ملک بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات موثر ثابت نہیں ہوسکتے۔ حکومت اورعوام نے مل کردرست فیصلے کئے اس لئے بہتری نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.