Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری زخمی

کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری زخمی
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں لوٹ مار کے دوران لٹیرے بے رحم بن گئے ، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 2 ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹنے کے دوران بیٹی کے سامنے باپ پر گولی چلادی ، زخمی ہونے کے باوجود باپ اپنی بیٹی کو ڈاکوؤں سے بچاتا رہا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کورنگی میں میں ظالم لٹیرے نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی ۔
کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں 2 ڈکیتوں نے موٹرسائیکل پر باپ بیٹی کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی ، شہری نے موٹرسائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے گولی ماردی ۔

زخمی باپ اپنی بیٹی کو لٹیروں سے بچانے کی کوشش کرتا ہوا فرش پر گرگیا اور باپ کو گولی لگتے دیکھ کر بیٹی روتی رہی، لیکن ظالم لٹیروں کو آنسو بہاتی لڑکی پر کوئی ترس نہ آیا  اور جاتے جاتے واپس آکر زخمی باپ کو دھمکاکر چلتے بنے ۔