Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئی وزیر اعظم خود اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتا، شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال

کوئی وزیر اعظم خود اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتا، شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر اعظم خود اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتا۔

مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا عمران خان اسی دن اکثریت کھو چکے تھے  جس دن ان کا وزیر خزانہ ہارا تھا،قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن رات کے اندھیرے میں جاری ہوا،  غیر آئینی و غیر قانونی اجلاس بلا کر عوام کو دھوکا دیا، صدر، وزیراعظم، اسپیکر غیر قانونی اجلاس میں  ملوث ہیں، عوام کا میدان حاضر ہے آؤ ہم سے مقابلہ کرو۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حق کی آواز بدمعاشی سے نہیں دبے گی،  بدمعاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی،  ان چوروں کا ہر فورم پر مقابلہ کرنا ہے۔