Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئی ملک تنہا کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان

کوئی ملک تنہا کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کوئی ملک تنہا کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ایک دوسرے کا ساتھ دینا ضروری ہے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم کا ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا، کورونا کے باعث عالمی معیشت خصوصا ترقی پذیر ملکوں کو شدید نقصان پہنچا، کروڑوں لوگ مقروض ہوئے۔

اُنہوں نے کہا، ڈی ایٹ پچھلے چار سال سے مؤثر انداز میں کردار ادا کررہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے۔ لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بیروزگاری سے بھی بچانا ہے۔

عمران خان مزید بولے کہ ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے ہوں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا ہوگا۔