کوئی بھی کرپشن کریگا تو پارٹی میں نہیں رہے گا ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس


کوئی ، کرپشن ، پارٹی ، پی ٹی آئی ، رہنماؤں ، پریس کانفرنس
12 جولائی, 2020 1:58 شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کبھی نہیں کہے گی ہمیں کیوں نکالا۔ کوئی بھی کرپشن کریگا تو پارٹی میں نہیں رہےگا۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کیخلاف نیب کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔ کپتان کے کھلاڑی نے پریس کانفرنس کر ڈالی ۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا سندھ میں پہلے تو آنٹی کرپشن نے محکمہ اینٹی کرپشن کو پیچھے لگا دیا جبکہ نیب کے بلاوے پر ضرور پیش ہوں گے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا نیب میں پیشی کا معاملہ ہو تو شہباز شریف کو کورونا ہو جاتا ہے جبکہ جیالوں کیخلاف بھی نیب میں جانے کا اعلان کیا ۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا آج کوئی عزیر بلوچ ہوتا تو حلیم عادل شیخ کی زندگی کو خطرہ ہوتا ۔

پی ٹی آئی رہنماء نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز