کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو 10رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

پشاور زلمی پی ایس ایل فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائر
۱۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے فیصلہ کن معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

شین واٹسن نے آخری اوور میں کیرن  پولارڈ کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ شین واٹسن نے 43 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور زلمی سات وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 125 رنز پر گر گئی۔ احسن علی 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ 137 رنز پر گر گئی۔ رئیلی روسو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچوی وکٹ 165 رنز پر گر گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چھٹی وکٹ 173 رنز پر گر گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو،حسن علی اور ٹائمل ملز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا ایلیمینیٹر کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 14 مارچ کو کھیلا جائے گا اور جو ٹیم جیتے گی وہ کوالیفائر کی رنر اپ  ٹیم سے ٹکرائے گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز