کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز سرفراز الیون
۰۲ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۳۹ دن

 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سرفراز الیون نے 122 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ  کوئٹہ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے بے بس دکھائی دی اورپوری ٹیم 121رنزپر ڈھیر ہو گئی۔ ملتان کے جانسن چارلس 46 اور شعیب ملک 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر اور ڈیوائن براوو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے  تین ،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ نے 122 رنز کا ہدف بآسانی چار وکٹوں پر 19 ویں میں حاصل کیا۔ کوئٹہ کے ریلی روسو35 اور شین واٹسن 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔ احمد شہزاد 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان کے شاہد آفریدی نے دو اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ کے ڈیوائن براوو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین ویڈیوز