Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے ہرا دیا
March 3, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس میں کوئٹہ کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے ہرا کر کامیابی کے زینے پر قدم رکھ دیا۔

کوئٹہ نے ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت  کو توڑ دیا ۔ پی ایس ایل  کے رواں سیزن میں کوئٹہ ہدف کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے نوجوان عثمان خان کے 81 رنز کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ڈوپلیسی اور اعظم خان سترہ سترہ رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد تین ، بین کٹنگ دس ، محمد نواز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی پوری ٹیم 154 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ کپتان محمد رضوان کی 66 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔ جیمز ونس 24 ، خوش دل شاہ 19 ، عمران طاہر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد نے  تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔