کوئٹہ کا 25 سالہ تن ساز نوید عالم دونوں پاؤں سے معذور ہے



تن ساز نوید عالم ٹائفیڈ سنگ تراشی ڈائٹ
۱۰ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ شام

کوئٹہ (92 نیوز) آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہوں گے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہوگا جو دونوں پیر سے معذور ہے۔ کوئٹہ میں ایک نوجوان ایسا موجود ہے جس کا معذوری کے باوجود حوصلہ بلند چٹانوں کی مانند ہے۔

کوئٹہ کا 25 سالہ تن ساز نوید عالم دونوں پیروں سے معذور ہے۔ بچپن میں ہونے والے ٹائفیڈ نے اسے عمر بھر کے لئے چلنے پھرنے سے تو محروم کر دیا مگر یہ مر ض اس کے حوصلے پست نہ کر سکا۔

تن سازی آسان کام نہیں لیکن نوید نے سب سے مشکل کھیل کا انتخاب کرکے ثابت کر دیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو کچھ بھی نا ممکن نہیں ۔ نوید اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے سنگ تراشی کا کام کرتا ہے جہاں سے ملنے والئے پیسوں سے وہ کلب کے اخراجات اور ڈائٹ کا سامان خریدتا ہے۔

نو ید کے دوست اس کے حوصلے اور ہمت کی داد دیتے ہیں۔ یہ باہمت نوجوان اسپیشل پرسن کے ہونے والے تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لے کر گولڈ میڈل اسناد اور دیگر کئی انعامات حاصل کرچکا ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.