کوئٹہ کا دیگر تمام اضلاع سے رابطہ منقطع کرنیکا فیصلہ


کوئٹہ ، 21 دن ، جزوی لاک ڈاؤن ، فیصلہ ، 92 نیوز
۲۶ مارچ, ۲۰۲۰ ۶:۱۹ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) خطرناک وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے ، کوئٹہ کا دیگر تمام اضلاع سے رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

حکومت بلوچستان  نے  کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے  کوئٹہ کو ملک اور صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، چیف سیکرٹری نے کہا کہ  لاک ڈاون کے دوران ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد کو  بھی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  دونوں علاقوں میں  بڑی تعداد میں زائرین موجود ہیں ، دونوں علاقوں کو بند کرکے سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری کے مطابق کوئٹہ شہر کے  8 مقامات کو فوری طور پر مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا  ، شہر کی مارکیٹیں، کاروباری مراکز، شاپنگ مالز سمیت دکانیں مکمل بند رہیں گی ۔

ادھر  اسلام آباد میں شہزاد ٹاؤن اور رمشا کالونی ایچ  نائن سیل کر دی گئ جب کہ بھارہ کہو کو تین دن بعد جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز