کوئٹہ میں کچلاک کی جامع مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

تھانے
۱۷ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی جامع مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ کے  نواحی علاقے کچلاک میں قائم مسجد قاسم خان میں دھماکے سے اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب خطیب مسجد بیان سنا رہے تھے ۔ دھماکے سے ہر طرف تباہی مچ گئی تھی اور لوگ جان بچانے کیلئے باہر بھاگنے لگے تھے۔

دھماکے میں خطیب مسجد احمد اللہ بھی جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ کے 22 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز