Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر ہلاک دہشتگروں کا ساتویں محرم کے جلوس پر حملے کرنے کا انکشاف

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر ہلاک دہشتگروں کا ساتویں محرم کے جلوس پر حملے کرنے کا انکشاف
September 8, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر آپریشن میں خاتون سمیت چھ دہشتگروں کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہو گیا۔ دہشتگرد ساتویں محرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ 5 روز قبل مشرقی بائی پاس پر مارے گئے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈراور خاتون کش بھی شامل تھی۔ مارے گئے دہشتگردوں نے مکان کرایے پر لینے کے بجائے 2 ماہ قبل خریدا تھا ۔ خریدے گئے مکان میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کی حکمت عملی اور تیاریاں کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے مکان میں ایک بڑا تہہ خانہ بھی بنا رکھا تھا۔  تہہ خانے میں خودکش جیکٹس اور دیسی ساختہ بم تیار کئے جا رہے تھے۔ تہہ خانے میں بڑی مقدار میں اسلحہ ، راکٹ ،دستی بم ، کلاشنکوف سمیت دیگر جدید مواصلاتی آلات بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا دہشتگردوں نے ساتویں محرم کے جلوس پر جملے کا پروگرام بنا رکھا تھا جس کی تمام تیاریاں مکمل تھیں ۔ منصوبے کے مطا بق ساتویں محرم کے جلوس پر مختلف مقامات پر حملے کئے جانے تھے ۔ حساس اداروں ، سی ٹی ڈی ، اور پولیس نے دہشتگردوں کی مو جودگی کی اطلاع ملتے ہی 5 گھنٹے کے طویل آپریشن میں ایک خاتون سمیت 6 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ کارروائی سے قبل کئی بار پولیس نے دہشتگردوں کو سرنڈر کرنے کو کہا مگر وہ ہر بار پولیس پر فائرنگ کرکے اس کا جواب دیتے رہے۔ مقابلے کے دوران مکان کے گیٹ سے ایک خاتون باہر آئی اور اس نے بلند آواز سے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہے کہ ان کے ساتھی سرنڈر کر دیں  مگر شاید وہ اپنے ساتھیوں کو قائل نا کر سکی۔