کوئٹہ ، ڈرائنگ ٹیچنگ کا کورس مکمل کرنیوالی خواتین کے فن پاروں کی نمائش

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۴:۵۴ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج میں جونیئر اور سینئر ڈرائنگ ٹیچنگ کا ایک سال کا کورس مکمل کرنے والی خواتین کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں خواتین نے اپنے خیالات کینوس پر منتقل کئے۔

کہتے ہیں کہ ایک آ رٹسٹ جو کچھ محسوس کر تا ہے۔ اسے رنگوں کی مدد سے کنوس پر منتقل کر دیتا ہے۔ گو رنمنٹ الیمنٹری گرلز کالج کوئٹہ میں جو نیئر اور سینئر ڈا را ئنگ ٹیچنگ کا کو رس مکمل کرنے والی اکثر خواتین کے فن پاروں کی نما ئش لگائی گئی۔

جہاںکنوس پر کئی خواتین کی بے خو دی نظر آئی تو کہیں ماں کی ممتا اور معاشرتی رویوں سے لڑتی خوا تین مصوروں کا موضوع تھیں۔

نمائش میں مصوراوں نے رنگو ں سے کھیل کر بلو چی کشید یدہ کاری کے نہایت نفیس نمونے بنائے جنہوں نے نمائش کو چار چاند لگا دیئے۔

طالبات نے بے کار اشیاء کا اس خوبصورتی سے استعمال کیا کہ بے جان اشیاء بھی خواتین کے ہنر کی گوائی دینے لگیں۔

تازہ ترین ویڈیوز