Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

کوئٹہ ، مضر صحت کھانوں کی فروخت پر 13ہوٹلز،2 شادی ہالز سیل

کوئٹہ ، مضر صحت کھانوں کی فروخت پر 13ہوٹلز،2 شادی ہالز سیل
February 25, 2019 01:12 pm

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مضر صحت کھانے فروخت کرنے والوں کےخلاف ‏کارروائیوں کے دوران 13 ہوٹلز ، 2 شادی ہال اور 10سے ز ائد دکانیں ‏سیل کردی گئیں۔ متعدد دکانوں کے مالکان کو 2 لاکھ روپے تک جر مانے ‏بھی کئے گئے جبکہ دو افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ کرا چی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے وا لے 6افراد کی ‏ہلاکت کے بعد کو ئٹہ میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن غلام فاروق ‏لانگو ایکشن میں آ گئے ۔ انتظامیہ کو کارروا ئی کرتا دیکھ مالکان کی دوڑیں لگ گئیں ، کہیں ہوٹل بند ‏ہونا شروع ہو ئے تو کہیں مزدور جلدی جلد ی صفا ئی میں لگ گئے ۔ کارروا ئی کے دوران13ہو ٹلز اور 2شادی ہال سمیت 10سے ز ائد دوکانیں ‏سیل کر دی گئی جبکہ متعدد دوکانوں کے مالکان کو 2لا کھ روپے جر مانہ بھی ‏کیا کارروا ئی کے دوران گندگی اور غیر معیاری اشیاءکی مو جودگی پردو مختلف ‏ہو ٹلوں کے مالکان گرفتار بھی کیے گئے۔

Contact Details