کوئٹہ، دکان پر دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، 2 بچوں سمیت 6 زخمی


کوئٹہ ، دکان ، دستی بم حملہ ، بچی جاں بحق ، 2 بچوں سمیت 6 زخمی ، 92 نیوز
12 اگست, 2020 11:13 شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر دکان پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ تھانہ کی پولیس کے مطابق بروری روڈ پر واقع دکان پر ہینڈ گرینیڈ کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے 5افراد کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز