کوئٹہ، اداکارہ شمائل ترین پر دشمنی کی بنا پر حملہ، زخمی ہوگئیں


کوئٹہ، اداکارہ شمائل ترین، دشمنی، حملہ، زخمی ، 92 نیوز
۲۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۸ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں اداکارہ شمائل ترین پر ذاتی دشمنی کی بنا پر مشتعل شخص نے اپنی گاڑی سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

معروف اداکارہ شمائل ترین پر اپنے ہی رشتے دار نے ذاتی دشمنی کی بنا پر حملہ کیا، اداکارہ ایئر پورٹ روڈ پر اپنے والد کے ہوٹل سے گھر جارہی تھی کہ مشتعل شخص نے ان کا پیچھا شروع کر دیا۔

گاڑی میں سوار شخص نے اداکارہ کی گاڑی کو 2 مرتبہ ٹکر ماری تاہم وہ محفوظ رہیں مگر کوئلہ پھاٹک کے قریب پہنچتے ہی مشتعل شخص نے تیسری مرتبہ ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی،

گاڑی میں سوار اداکارہ کی گردن اور سر میں چوٹ آئی جبکہ گاڑی بھی سامنے سے تباہ ہوگئی۔

اداکارہ کو شہریوں نے نیم بہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہو گیا

اداکارہ شمائل ترین نے 92 نیوز کو بتایا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے انہیں مختلف نمبروں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے ملزم کے خلاف بجلی گھر تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی جبکہ انتظامیہ اور حکومت سےملزمان کو جلد گرفتار کر نے اورانہوں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔

تازہ ترین ویڈیوز