کوئٹہ،بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ



۰۸ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۵۵ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ترقیاتی سیکٹر میں کچھ پرانی اسکیمیں نکال کر نئی شامل کی جائیں گی ۔

انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ 92 نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اور قوی امکان ہے کہ  معاملے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد می لیا جائے گا۔

ضمنی بجٹ میں  ٹیکس اور ریونیو کے شعبے پر کوئی ردوبدل نہیں ہوگا  ، ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا ۔پی ایس ڈی پی سے کچھ منصوبے نکال کر نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے ۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.