Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید
September 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری، کوٹ کٹیرا سیکٹر میں بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک دل فراز شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق بھارتی فورسزنے ایل اوسی کے  سیکٹرکوٹ کٹیرا میں ایک ‏بارپھربلااشتعال فائرنگ کی۔ جس سے 34 سالہ نائیک دلفراز شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی بھرپور اور مؤثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت ‏کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، کئی بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وطن عزیز کی خاطرجام شہادت نوش ‏کرنے والا شہید دلفراز مظفرآباد کے گاؤں پنجکوٹ کا رہائشی تھا۔